اسلام آباد مذاکرات کے لیے مضبوط ٹیم بھیجی گئی ہے، ٹرمپ

Calender Icon ہفتہ 11 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم بھیجی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت جلد مکمل کھل جائے گی، ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہو، یہ ڈیل ہمارے لیے اچھی ہوگی۔

دوسری جانب امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اسلام آباد کے لیے اڑان بھر لی ہے۔

اسلام آباد مذاکرات کے لیے امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر پر مشتمل ہوگا۔