اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکا کا اعلیٰ سطحی وفد نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جہاں وہ “اسلام آباد ٹاکس” میں شرکت کرے گا۔
وفد میں معروف شخصیات اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد آمد پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی وفد کا استقبال کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ فریقین کے درمیان تعمیری اور مثبت مذاکرات ہوں گے، جو خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کریں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان تنازع کے مستقل حل کے لیے سہولت کار کے طور پر اپنا کردار جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور اسلام آباد ٹاکس کے ذریعے فریقین کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دیا جائے گا۔












ہفتہ 11 اپریل 2026 