کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں شامل کرکٹرز نے مصروف شیڈول سے فرصت نکال کر ساحل سمندر کا رخ کرلیا جہاں انہوں نے خوشگوار ماحول میں تفریحی لمحات گزارے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ٹرٹل بیچ پہنچے، جہاں انہوں نے تقریباً تین گھنٹے ساحل سمندر پر گزارے۔ کھلاڑیوں نے نہ صرف قدرتی مناظر سے لطف اٹھایا بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ خوب ہلا گلا بھی کیا۔
پکنک کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان والی بال کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا، جس میں انہوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں نے گھڑ سواری اور جیٹ اسکی جیسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ مصروف میچز کے درمیان اس طرح کی تفریحی سرگرمیاں ذہنی دباؤ کم کرنے اور ٹیم اسپرٹ کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔












ہفتہ 11 اپریل 2026 