لندن (نیوز ڈیسک) معروف برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے ایک ایسے شوق سے پردہ اٹھایا ہے جس کے بارے میں ان کے زیادہ تر مداح لاعلم تھے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں، جس میں وہ سیریس ایکس ایم ہٹس ون پر گفتگو کر رہے تھے، زین ملک سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا کوئی ایسا شوق ہے جو ان کے فینز کے لیے حیران کن ہو سکتا ہے۔ اس پر انہوں نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے “وار ہیمَر” نامی ہابی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
گلوکار نے وضاحت کی کہ یہ شوق چھوٹے فِگورینز کو پینٹ کرنے پر مشتمل ہوتا ہے، اور وہ اس میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ چیز وہ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، مگر مداحوں کو اس کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا۔
زین ملک نے مزید بتایا کہ وہ حال ہی میں دوبارہ اس شوق میں کافی سرگرم ہو گئے ہیں اور اپنے پرانے سامان نکال کر فگرینز پینٹ کر رہے ہیں۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ موسیقی کے ساتھ ساتھ یہ تخلیقی سرگرمی انہیں سکون فراہم کرتی ہے۔
دوسری جانب زین ملک اپنے نئے میوزک پراجیکٹس پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ان کا نیا البم “KONNAKOL” جلد ریلیز ہونے والا ہے، جس کی ریلیز 17 اپریل کو متوقع ہے۔ البم سے وہ پہلے ہی دو گانے “Die For Me” اور “Sideways” ریلیز کر چکے ہیں، جبکہ حال ہی میں انہوں نے ٹک ٹاک پر نیا ٹیزر “Side Effects” بھی شیئر کیا ہے۔












ہفتہ 11 اپریل 2026 