اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے صوبہ انہوئی کا دورہ کیا، چین کی زرعی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیہی ترقی محض پالیسی کا انتخاب نہیں بلکہ قومی خوشحالی، غذائی تحفظ اور سماجی استحکام کی بنیاد ہے۔ پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے ہیٹی میں انٹر نیشنل رورل انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ ایکسپو 2026 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ دیہی ترقی محض پالیسی کا انتخاب نہیں بلکہ قومی خوشحالی، غذائی تحفظ اور سماجی استحکام کی بنیاد ہے ، خلیل ہاشمی نے انہوئی صوبے کے نائب گورنر ڈانگ شو گوانگ سے ملاقات کی اور صوبہ انہوئی کے ساتھ تعلیمی، تحقیق اور کاروبار میں زرعی تعاون کی نئی تجاویز بھی پیش کیں، سفیر نے پائیدار زراعت فورم پر عالمی سربراہی اجلاس میں زرعی شعبے کی بحالی کے لیے پاکستان کی ترجیحات پر روشنی ڈالی، انہوں چینی نے چینی سرمایہ کاروں کو زرعی مواقع سے استفادے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت د دی ، سفیر پاکستان نے انہوئی صوبے کے شہر بین گبو میں اعلیٰ ٹیکنالوجی، پائلٹ فری ٹریڈ اور جامع بانڈ ڈ زون کا دورہ کیا، خلیل ہاشمی نے بائیو کیمیکل کمپلیکس کا بھی دورہ کیا جو چین کا سب سے بڑا پولی لی کٹک ایسڈ پلانٹ ہے، پلانٹ میں سالانہ 40 ہزار ٹن پیداوار ہوتی ہے ، پی ایل اے کو فوڈ پیکجنگ، تھری ڈی پر نٹنگ فلیمینٹ اور طبی آلات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ، سفیر پاکستان نے ڈاچن گروپ کا دورہ بھی کیا جو جانوروں کی خوراک اور پراسیس شدہ چکن کی مصنوعات تیار کرتا ہے۔

















ہفتہ 11 اپریل 2026 