اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایران کے بعد امریکا کا بھی اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد ٹاکس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی وفد کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں جبکہ اس وفد میں خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق وفد کا استقبال نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کیا۔
اسحاق ڈار نے امریکی عزم کو سراہتے ہوئے خطے اور دنیا میں پائیدار امن کی امید ظاہر کی ہے۔
پاکستان نے فریقین کے درمیان تعمیری مذاکرات اور دیرپا حل کے لیے سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔












ہفتہ 11 اپریل 2026 