12 تا17 اپریل پنجاب، خیبر پختونخوا میں بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے

Calender Icon ہفتہ 11 اپریل 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں، پنجاب اور کے میں 12 سے 17 اپریل کے دوران بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی ہےجبکہ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے ، چند مقامات پر درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے جاری الرٹ کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ بارہ سے سترہ اپریل کے دوران کے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے برسنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ اگلے ہفتے گلگت بلتستان،آزاد کشمیر،خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری بھی ہوسکتی ہے۔ جبکہ سندھ اور بلوچستان کے چند مقامات پر شدید گرمی پڑنے اور درجہ حرارت معمول سے زائد ریکارڈ ہونے کا امکان ہے ۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں،آسمانی بجلی اور ژالہ باری سے درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو انتطامات مکمل رکھنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہیں۔