کراچی (نیوزڈیسک)سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔بحیرہ عمان کے ساحل کے قریب اینٹی سائیکلونک گردش موجود ہے جس کے باعث سمندری ہوائیں متاثر ہونے کا امکان ہے
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بحیرہ عمان کے ساحل کے قریب اینٹی سائیکلونک گردش موجود ہے جس کے باعث سمندری ہوائیں متاثر ہونے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ کراچی میں بھی آج سے منگل تک درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
اس دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جب کہ نمی کم ہونے کے باعث درجہ حرارت کی شدت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتی ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق گرمی کی یہ لہر ہیٹ ویو نہیں، شام یا رات کے وقت ہلکی رفتار سے سمندری ہوائیں دوبارہ بحال ہو جائیں گی، اپریل کے آخر یا مئی کے آغاز میں سندھ سمیت کراچی میں دوبارہ بارشوں کا امکان ہے۔












ہفتہ 11 اپریل 2026 