واشنگٹن (نیوزڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے خام تیل کی عالمی قیمتوں کو معمولی بات قرار دیدیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑی تعداد میں خالی آئل ٹینکرز اس وقت امریکہ کا رخ کر رہے ہیں تاکہ وہاں سے اعلیٰ معیار کا تیل اور گیس حاصل کر سکیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بیان امریکی صر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دیا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں سے بہت بڑی تعداد میں بڑے بڑے خالی آئل ٹینکرز دنیا کے بہترین اور سب سے اعلیٰ معیار کے تیل اور گیس کی لوڈنگ کے لیے امریکا آ رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس تیل کے ذخائر دنیا کی اگلی دو بڑی تیل کی معیشتوں کے مجموعی ذخائر سے بھی زیادہ ہیں اور ان کا معیار بھی بہت بہتر ہے۔صدر ٹرمپ نے دیگر ممالک کو بھی دعوت دی کہ ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں، جلدی آئیں اور فوری تیل و گیس لوڈنگ کروایں۔
صدر ٹرمپ کے دنیا بھر سے آئل ٹینکرز کی امریکا آمد اور تیل و گیس کی خریداری کے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔یاد رہے کہ وینزویلا کے صدر کو اہلیہ سمیت حراست میں لینے کے بعد وہاں کے تیل کے ذخائر کے حوالے سے بھی صدر ٹرمپ کے متضاد دعوے سامنے آئے تھے۔
آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی قلت پر بھی ان کا مؤقف مبہم تھا کہ اس سے امریکا کو فائدہ ہوگا کیوں کہ تیل کے لیے دنیا ان کے ملک کا رخ کرے گی۔












ہفتہ 11 اپریل 2026 