بلوچستان: انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

Calender Icon اتوار 12 اپریل 2026

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا۔

کوارڈینیٹر ایمرجنسیز آپریشن سینٹر انعام الحق کے مطابق بلوچستان میں 5 سال سے کم عمر 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مہم میں بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

انعام الحق نے بتایا ہے کہ رواں سال بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی سامنے آرہی ہے۔