ایران کے ساتھ زیادہ تر نکات پر اتفاق ہوگیا، امریکی صدر

Calender Icon اتوار 12 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(trump) کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ زیادہ تر نکات پر اتفاق ہوگیا ہے ،اسلام آباد میں مذاکرات 20گھنٹے جاری رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے ڈی وینس ، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے اسلام آباد مذاکرات پر بریفنگ دی ،مذاکرات وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ہوئے۔

مزید پڑھیں:امریکا اور ایران دوبارہ مذاکراتی عمل شروع کریں، آسٹریلیا کا مطالبہ

وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں غیر معمولی شخصیات ہیں ،اسلام آباد میں تقریباً 20 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے ،جن نکات پر اتفاق کیا گیا وہ فوجی آپریشنز کو جاری رکھنے سے بہتر ہیں۔

یاد رہے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے، دونوں ممالک کے وفود اپنے اپنے ملکوں کو روانہ ہوچکے ہیں ۔