اسرائیل میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، جنگ بندی کا مطالبہ

Calender Icon اتوار 12 اپریل 2026

اسرائیل میں ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد ملک بھر میں جنگ مخالف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے۔ جہاں ہزاروں افراد نے تل ابیب(tilaviv) سمیت مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل کر امن کا مطالبہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تل ابیب کے حبیمہ اسکوائر میں ہونے والے بڑے احتجاج میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ جبکہ پولیس کی جانب سے اجازت نامے میں صرف ایک ہزار افراد کی حد مقرر کی گئی تھی۔

مظاہرین نے حکومت کی جنگی پالیسیوں اور لبنان و خطے میں جاری عسکری کارروائیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ احتجاج میں شریک افراد نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ جنوبی لبنان پر قبضہ ایک تباہ کن فیصلہ ہو گا اور جب تک امن قائم نہیں ہوتا۔ اسرائیل میں حقیقی سلامتی ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں:ایران کے ساتھ زیادہ تر نکات پر اتفاق ہوگیا، امریکی صدر

مظاہرین نے حکومت سے فوری طور پر جنگی پالیسی ختم کرنے اور سفارتی حل اپنانے کا مطالبہ کیا۔رپورٹس کے مطابق یہ مسلسل چھٹا ہفتہ ہے جب اسرائیل میں جنگ مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس بار احتجاج ملک کے دیگر شہروں جیسے یروشلم، حیفہ اور بئر سبع تک بھی پھیل گیا۔ جہاں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور عسکری کارروائیاں عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، اس لیے حکومت کو فوری طور پر امن مذاکرات کی طرف جانا چاہیے۔