ملزمہ شوہر کو راستے سے ہٹا کر شیزان سے شادی(marrige) کرنا چاہتی تھی، ملزمہ کی ماں نے بھی سازش کی تصدیق کر دی ہے۔پولیس نے کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں 33 سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل کرلیا اور قتل میں مبینہ طور پر ملوث بیوی، ساس، سالا اور دوست کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے میڈیا کو بتایا کہ اندھے قتل کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل ہوگیا اور4 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قتل میں دو خواتین بیوی، ساس سمیت سالا اور دوست میں ملوث ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خواجہ اجمیر نگری میں 33 سالہ نوجوان ریحان کو فجر کے وقت قتل کیا گیا تھا، نوجوان کو مسجد کے دروازے پر صبح 5:30 بجے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، جس کا مقدمہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی، ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس سے کیس حل کیا، ابتدائی تاثر ڈکیتی مزاحمت یا ٹارگٹ کلنگ کا تھا لیکن تحقیقات میں واقعہ منصوبہ بند قتل ثابت ہوا، مقتول کی بیوی صدف، ساس فاطمہ، سالا جبران اور دوست شیزان مبینہ طور پر ملوث ہیں۔
مزید پڑھیں:فی من روئی کی قیمت میں خطیر اضافہ 20 ہزار 500 روپے کی سطح تک پہنچ گیا
ان کا کہنا تھا کہ ملزم شیزان نے 9 ایم ایم پستول چوری کر کے واردات کی، جبران نے گولیاں اور ماسک فراہم کیا،
بیوی نے شوہر کی روزمرہ روٹین ملزم کو فراہم کیں اور ملزمان نے فجر کے وقت مسجد جاتے ہوئے مقتول کو نشانہ بنایا، دونوں ملزمان سی سی ٹی وی میں جائے وقوع کی طرف جاتے ہوئے ریکارڈنگ میں آئے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمہ شوہر کو راستے سے ہٹا کر شیزان سے شادی کرنا چاہتی تھی، ملزمہ کی ماں فاطمہ نے بھی سازش کی تصدیق کر دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے اور مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔












اتوار 12 اپریل 2026 