آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون بطور آرمی چیف نامزد

Calender Icon پیر 13 اپریل 2026

آسٹریلیا نے تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو اپنی فوج(women army chief) کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سوزن کوئل جولائی میں آرمی چیف مقرر کی جائیں گی۔ وہ لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ کی جگہ لیں گی۔

سوزن کی تقرری اس وقت ہوئی ہے جب آسٹریلیا کی فوج اپنی صفوں میں خواتین افسران کی تعداد کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ آسٹریلیو فوج کو منظم جنسی ہراسانی اور امتیازی سلوک کے الزامات کی لہر کا بھی سامنا ہے۔

مزیدپڑھیں:جواد احمد چیمہ پی ایس او کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

وزیر اعظم انتھونی البانی نے ایک بیان میں کہا کہ جولائی سے ہمارے پاس آسٹریلوی فوج کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون آرمی چیف ہوں گی۔ وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے سوزن کی تقرری کو ایک “بڑا تاریخی لمحہ” قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوزن کی کامیابی ان خواتین کے لیے بہت اہم ہو گی جو آج آسٹریلوی ڈیفنس فورس میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور ان خواتین کے لیے جو مستقبل میں آسٹریلوی ڈیفنس فورس میں خدمات انجام دینے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔