4 شکستوں کے بعد اجتماعی اچھی کارکردگی نے فتح کی راہ پر گامزن کیا، محمد علی

Calender Icon پیر 13 اپریل 2026

پی ایس ایل 11 میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرنے والی حیدرآباد کنگز مین کے بولر محمد علی(muhammad ali) نے کہا ہے کہ پہلی چار مسلسل شکستوں کے بعد اجتماعی طور پر اچھی کارکردگی نے فتح کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ،امید ہے کہ اگلے میچز میں بھی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

تین مرتبہ کی چیمپین اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی نے کہا کہ ایک اوور میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے آصف محمود نے عمدہ کم بیک کیا۔

مزیدپڑھیں:پی ایس ایل: انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز پاکستان کیلیے روانہ

انہوں نے بہترین گیندیں کیں اور کامیابی پائی جبکہ کپتان مانوس لبوشن نے اپنے عمدہ تجربے کی بدولت ناقابل شکست 61 رنز جوڑ کر حیدرآباد کنگز مین کو کامیاب کرایا۔