پوپ لیو جرم کے معاملے میں کمزور، خارجہ پالیسی کے معاملے میں خوفناک ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

Calender Icon پیر 13 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (donald trump)نے مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران جنگ سے متعلق پوپ لیو کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ پوپ لیو جرم کے معاملے میں کمزور اور خارجہ پالیسی کے معاملے میں خوفناک ہیں۔

امریکی صدر نے لکھا ہے کہ مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیے جو یہ سمجھتا ہو کہ ایران کا جوہری ہتھیار رکھنا ٹھیک ہے یا جو امریکا کے وینزویلا پر حملہ کرنے کو خوفناک عمل سمجھے۔

مزیدپڑھیں:4 شکستوں کے بعد اجتماعی اچھی کارکردگی نے فتح کی راہ پر گامزن کیا، محمد علی

بعد ازاں اُنہوں نے اس حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں پوپ لیو کا مداح نہیں ہوں۔