والد نے میری شادی سے قبل اس کی ناکامی کی پیشگوئی کر دی تھی: نادیہ افغان

Calender Icon پیر 13 اپریل 2026

پاکستانی اداکارہ نادیہ افغان(nadia afgan) نے انکشاف کیا ہے کہ میرے والد نے میری پہلی شادی سے قبل ہی اس کے ناکام ہونے کی پیش گوئی کر دی تھی۔

نادیہ افغان حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ کے مطابق میرے والد نہایت دور اندیش تھے اور شادی کے وقت انہوں نے مجھے فیصلے پر نظرثانی کا مشورہ دیا تھا۔

نادیہ افغان کا کہنا ہے کہ میرے والد نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر تم چاہوں تو اس مرحلے سے پیچھے ہٹ سکتی ہو، میں مہمانوں کو اچھے انداز میں رخصت کر دوں گا لیکن تم خود کو اس رشتے میں نہ ڈالو کیونکہ تم دونوں ایک دوسرے سے مختلف ہو۔

اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے 6 ماہ بعد ہی مجھے محسوس ہو گیا تھا کہ میرے والد درست تھے، تاہم میں نے 1 سال تک رشتہ نبھانے کی کوشش کی مگر حالات مزید خراب ہوتے گئے، اس دوران کئی افراد نے معاملہ سلجھانے کی کوشش کی جس میں ثمینہ احمد اور سرمد کھوسٹ بھی شامل تھے۔

مزیدپڑھیں:صدر اردوان کی اسرائیل پر حملے سے متعلق خبر من گھڑت قرار

انہوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھے مشورہ دیا کہ بچوں سے پہلے ہی علیحدگی بہتر ہے، ایک دن میں نے اپنے والد کو فون کیا اور صورتِ حال سے آگاہ کیا جس پر وہ لاہور آئے اور معاملہ ختم کر دیا گیا۔

نادیہ افغان کے مطابق میرے سابق شوہر انجم شہزاد اس علیحدگی کے خواہاں نہیں تھے، تاہم انہوں نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ جب شادی کام نہ کرے تو آگے بڑھ جانا چاہیے۔