متوازن، منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہیں، ایرانی صدر

Calender Icon پیر 13 اپریل 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان(Masoud Pezeshkian) نے کہا ہے کہ ایران ایک متوازن اور منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہے۔ ایسا معاہدہ جو خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کو یقینی بنائے۔

روسی صدر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، دونوں صدور نے اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر امریکا بین الاقوامی قانون کے فریم ورک میں واپس آجائے تو کسی معاہدے تک پہنچنا زیادہ دور نہیں ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے کہا کہ روس مشرق وسطیٰ تنازع میں مفاہمت کی سہولت کاری جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

مزیدپڑھیں:آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کب ہوگی؟ امریکی سینٹ کام نے وقت بتا دیا

ایک اور بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ اگر امریکی حکومت اپنی مطلق العنانیت ترک کر دے اور ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرے تو یقینی طور پر کسی معاہدے تک پہنچنے کے راستے تلاش کیے جائیں گے۔