پاکستان کے عوام کی دنیا میں امن و استحکام کیلئےبہترین سفارتکاری اور شاندار ملٹری ڈپلومیسی کی بھرپور ستائش

Calender Icon پیر 13 اپریل 2026

پاکستان میں مختلف شہروں کے شہریوں نے عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے پاکستان(pakistan) کی سفارتی کوششوں اور عسکری حکمتِ عملی کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ شہریوں کے مطابق حالیہ بین الاقوامی صورتحال میں پاکستان نے ایک ذمہ دار اور مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کو بڑے بحران سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت نے نہایت متوازن اور دور اندیش حکمتِ عملی اپناتے ہوئے مختلف فریقین کے درمیان رابطے قائم کیے، جس کے نتیجے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملی۔

مختلف شہروں کے عوام نے اس امر پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی سفارتکاری اور عسکری حکمت عملی نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی ملک کے وقار اور اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

شہریوں کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار نے پاکستان کی دفاعی اور سفارتی پوزیشن کو مزید مضبوط بنایا ہے، جبکہ عسکری قیادت کی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مؤثر کردار ادا کرنے والا ملک ثابت کیا ہے۔

عوام نے کہا کہ پاکستان نے ثالث کے طور پر جو کردار ادا کیا وہ قابلِ فخر ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف ممکنہ جنگ کا راستہ روکا گیا بلکہ عالمی امن کے لیے ایک مثبت مثال بھی قائم ہوئی۔

مزیدپڑھیں:انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دوبارہ دھاوا

شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے حالیہ صورتحال میں اپنی سفارتی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پیچیدہ عالمی مسائل کا حل بات چیت اور تعاون سے ہی ممکن ہے۔

مختلف شہری حلقوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان آئندہ بھی اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ عالمی امن کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا اور بین الاقوامی برادری میں ایک مثبت قوت کے طور پر سامنے آتا رہے گا۔