ہانیہ عامر کو برتھ ڈے پارٹی میں بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا

Calender Icon پیر 13 اپریل 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر(Hania Aamir) کو سالگرہ کی تقریب میں بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دوست کی سالگرہ کی تقریب کی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اُنہیں بہت خوش اور اپنے دوستوں کے ساتھ تقریب میں خوب موج مستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے دوست کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے مغربی طرز کے لباس کا انتخاب کیا جو کہ ان کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزیدپڑھیں:شلپا شیٹی نے دورانِ شوٹنگ جلنے کا واقعہ سنا دیا

واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہانیہ عامر کو بولڈ ساڑھی پہننے پر بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔