بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی و اداکارہ اتھیا شیٹی(Athiya Shetty) لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی وفات پر تعزیت کے دوران ایک غلطی کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئیں۔
اتھیا شیٹی نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے غلطی سے اپنی انسٹا اسٹوری پر آشا بھوسلے کی بجائے لتا منگیشکر کی تصویر شیئر کر دی تھی اور جلد ہی اُنہیں اپنی غلطی کا احساس بھی ہو گیا تھا جس کے بعد اُنہوں نے اپنی وہ انسٹا اسٹوری ڈیلیٹ کر کے نئی انسٹا اسٹوری میں آشا بھوسلے کی تصویر شیئر کر دی تھی۔

جب تک اداکارہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اُنہوں نے انسٹا اسٹوری ڈیلیٹ کی تب تک ان کی انسٹا اسٹوری کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے تھے۔
مزیدپڑھیں:فیروز خان کی اہلیہ کی زبان پھسلنے کی ویڈیو وائرل
اتھیا شیٹی کی انسٹا اسٹوری کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اسکرین شاٹس پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔












پیر 13 اپریل 2026 