وزیراعظم شہباز شریف کا خطے میں پائیدار امن کیلئے کردار جاری رکھنے کا عزم

Calender Icon پیر 13 اپریل 2026

وزیراعظم شہباز شریف (Shahbaz Sharif)  نے خطے میں پائیدار امن کیلئے کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کرانے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان 47 سال بعد اعلیٰ ترین سطح پر آمنے سامنے بات چیت ہوئی، امریکی اور ایرانی وفود ہماری درخواست پر پاکستان آئے ، دونوں صدور کا مشکور ہوں۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے دوران پاکستان کی ہوابازی کے شعبے میں شاندار کردار

 پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 47 سال بعد اعلیٰ ترین سطح پر بات چیت ہوئی، پاکستان کو امن کی بحالی کیلئے ثالثی کا موقع ملا، دونوں وفود کی 21 گھنٹے تک گفتگو چلتی رہی، پہلی مرتبہ ہوا کہ امریکا اور ایران کے وفود آمنے سامنے بیٹھے۔