جرمن چانسلر فریڈرک مارز (Frederick Marz) نے اعلان کیا ہے کہ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے جرمنی دو ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ایندھن پر ٹیکس میں تقریباً 17 یورو سینٹ فی لیٹر کمی کی جائے گی۔
دوسری جانب جرمن وزارتِ معیشت نے خبر دار کیا ہے کہ ایران جنگ کے اثرات 2026 کے باقی عرصے میں بھی معیشت پر پڑتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:ہنگری میں اپوزیشن کی غیرمعمولی کامیابی، ٹرمپ کی حمایتی حکومت کو شکست
دریں اثنا جرمن حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے مطابق امریکا کی جانب سے ممکنہ اقدام آبنائے ہرمز کی مکمل ناکا بندی نہیں بلکہ صرف ایرانی بندرگاہوں تک محدود ہوگا۔












پیر 13 اپریل 2026 