اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان (Maulana Fazl ur Rehman) نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی ہے۔
شاہد آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر سربراہ جے یو آئی کی تصاویر شیئر کی گئیں۔
سابق کپتان نے لکھا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کا ہمارے گھر تشریف لانا ہمارے لیے باعث مسرت اور اعزاز رہا۔
مزید پڑھیں:ریاستی اداروں پر الزامات، وزیراعلیٰ پختونخوا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بیٹھ کر نہایت خوشگوار اور بامعنی گفتگو کا موقع ملا، اس خوبصورت ملاقات پر ہم مولانا صاحب کے بے حد مشکور ہیں۔












پیر 13 اپریل 2026 