نیویارک (نیوز ڈیسک)وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی وڈیو اقوامِ متحدہ کے یوٹیوب چینل پر دنیا بھر کے رہنماؤں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی وڈیو بن گئی ہے، جسے 26 ستمبر کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے جانے کے بعد سے اب تک 13 لاکھ (1.3 ملین) سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب ہے، جسے 4 لاکھ 58 ہزار بار دیکھا گیا ہے۔تیسرے نمبر پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سہاسک فوانگ کیت کیوکا خطاب ہے، جسے 27 ستمبر کے بعد سے 2 لاکھ 77 ہزار بار دیکھا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے جامع خطاب میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مسئلے ، غزہ کی صورتحال، ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی معاشی بحران پر بات کی۔انہوں نے ان امور کو ایک ایسے پیچیدہ اور چیلنجنگ عالمی منظرنامے کا حصہ قرار دیا جو بڑھتے ہوئے تنازعات، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ماحولیاتی عدم استحکام سے دوچار ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اسرائیلی کارروائیوں کو ’’معصوم لوگوں کا منظم قتلِ عام‘‘ اور ’’دنیا کے ضمیر پر دھبہ‘‘ قرار دیا۔انہوں نے 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی دو ریاستی حل کی حمایت کی، جس میں مشرقی بیت المقدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دیا جائے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے بھارت پر غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کرنے کا الزام عائد کیا جو خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں
وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی وڈیو یو این یوٹیوب چینل پر دنیا بھر کے رہنماؤں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی و ڈیو بن گئی

