گھر میں چور داخل، امریکی اداکار پولیس سے پہلے اہلیہ کی حفاظت کیلئے پہنچ گئے
امریکی اداکار ڈیلن اسپروس(Dylan Sprouse) اور انکی اہلیہ باربرا پیلون کے گھر چوری کی واردات کی کوشش ہوئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جمعے کو 32 سالہ باربرا پیلون نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کر کے کہا کہ ان کے گھر میں چوری کی کوشش کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی دوران ان کے شوہر 33 سالہ ڈیلن اسپروس نے پولیس کے پہنچنے کا انتظار نہیں کیا اور معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے۔
اداکار نے اسلحے کے زور پر گھر میں گھسنے والے شخص کو پکڑ کر قابو کرلیا اور پولیس کے پہنچنے تک اس کو روکے رکھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیلن اسپروس اور باربرا پیلون دونوں میں سے کسی نے بھی اس واقعے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اداکار ڈیلن اسپروس اور باربرا پیلون کی شادی 2023ء میں ہوئی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیلن اسپروس (Dylan Sprouse) ڈزنی چینل کی سیریز ’دی سوٹ لائف آف زیک اینڈ کوڈی‘ میں اپنے جڑواں بھائی کول اسپروس کے ساتھ زیک مارٹن کا کردار نبھانے کے لیے مشہور ہیں۔












ہفتہ 18 اپریل 2026 