پاک جنوبی افریقا سیریز کے کمنٹری پینل کا اعلان

Calender Icon جمعرات 9 اکتوبر 2025

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے کمنٹری پینل میں شان پولاک، عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور بازید خان شامل ہیں۔

وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل میں عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج ممتاز، جے پی ڈومینی، ورنن فلینڈر شامل ہوں گے۔

سیریز میں ہاک آئی اور الٹرا ایج ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی دستیاب ہوگی۔


خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔