ارجنٹینا: کار ریسنگ کے دوران خطرناک حادثہ، ایک تماشائی ہلاک، دو زخمی

Calender Icon منگل 21 اپریل 2026

ارجنٹینا(Argentina) میں ہونے والی کار ریس(car race) کے دوران ایک افسوسناک حادثے میں ایک تماشائی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

انٹرنیشنل آٹوموبائل فیڈریشن (ایف آئی اے) کے مطابق یہ واقعہ ’ریلی سوڈامیریکانو مینا کلیورو‘ کے دوسرے مرحلے کے دوران پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی ایک کنارے سے ٹکرا کر قابو سے باہر ہوئی اور الٹتے ہوئے تماشائیوں کے حصے میں جا پہنچی۔

حیرت انگیز طور پر ڈرائیور ڈیڈیئر آریاس اور ان کے شریک ڈرائیور ہیکٹر نونیز اس حادثے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی۔

مزیدپڑھیں:علامہ محمد اقبال کی 88ویں برسی کے موقع پر وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کا پیغام

فیڈریشن نے اپنے بیان میں اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ منتظمین اور مقامی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

یہ حادثہ ایک اور افسوسناک واقعے کے صرف ایک دن بعد پیش آیا، جس میں جوہا میٹینن ’اے ڈی اے سی 24ایچ نربرگرنگ‘ کے کوالیفائرز کے دوران جان کی بازی ہار گئے تھے۔