پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شبیر جان(shabbir jan) نے اپنی بیٹی و سابقہ اداکارہ یشمیرہ جان کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کر دی۔
ان کی مذکورہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، صارفین کے دل بھی جیت لیے۔
شبیر جان مایہ ناز اداکار ہیں جو گزشتہ 4 دہائیوں سے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، اب ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
@yashmeerajan No lies were told 😬 #foryoupage #viralvideo #girltok #trending #tiktok ♬ original sound – Impossible Interviews
90ء کی دہائی سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے شبیر جان نے متعدد یادگار کردار ادا کیے اور آج بھی اسکرین پر پسندیدہ والد اور منفی کرداروں کے طور پر یکساں مقبول ہیں۔
مزیدپڑھیں:21سالہ امریکی گلوکار ڈیوڈ برک کو 14 سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں سزائے موت ہونے کا امکان
ان کی اہلیہ فریدہ بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ رہی ہیں، جبکہ ان کی بیٹی یشمیرہ جان نے بھی چند ڈراموں میں اداکاری کی، تاہم بعدازاں انہوں نے ازدواجی زندگی پر توجہ دینے کے لیے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔
حال ہی میں یشمیرہ جان نے ٹک ٹاک پر اپنے والد کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں شبیر جان نے بھی بھرپور انداز میں ساتھ دیا۔
یہ دلکش ویڈیو سوشل میڈیا صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور مداح اس باپ بیٹی کی خوبصورت جوڑی کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین اس ویڈیو پر محبت بھرے تبصرے کر رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا ہے کہ آپ جانتی ہیں کہ آپ کے والد ایک آئیکون ہیں۔
ایک اور نے کہا ہے کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ ان کی اتنی خوبصورت بیٹی بھی ہیں، ایک صارف نے شبیر جان کو پسندیدہ ابّا قرار دیا۔












منگل 21 اپریل 2026 