پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات کااعلامیہ جاری

Calender Icon جمعرات 9 اکتوبر 2025

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مذاکرات کے اختتام پر فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے نہ پا سکا، تاہم مستقبل میں مزید پالیسی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق، آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض پروگرام کے تحت شرائط پر عملدرآمد کو “مضبوط” قرار دیا اور معاشی استحکام کے لیے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔ آئی ایم ایف مشن کی سربراہی کرنے والی ایوا پیٹرووا نے کہا کہ پاکستان نے متعدد شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ مشن نے خاص طور پر سیلاب متاثرین کی مدد، مالیاتی نظم و ضبط، اور توانائی اصلاحات پر زور دیا۔