عالمی والی بال گورننگ باڈی نے والی بال فیڈریشن آف انڈیا کی منظوری منسوخ کر دی

Calender Icon بدھ 22 اپریل 2026

والی بال کی عالمی گورننگ باڈی نے والی بال فیڈریشن آف انڈیا (Volleyball Federation of India)کی منظوری کو منسوخ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق والی بال فیڈریشن آف انڈیا کی منظوری کی منسوخی کا فیصلہ قانونی اور انتظامی قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب 2 سینئر کھلاڑیوں نے نیشنل کیمپ چھوڑا، کھلاڑیوں نے ناقص، غیر سائنسی سہولتوں اور سلیکشن میں سیاست کی وجہ سے کیمپ چھوڑا۔

مزیدپڑھیں:ناہید رانا نے پی ایس ایل میں دوبارہ شمولیت کیلئے این او سی طلب نہیں کیا، ذرائع

انٹرنیشنل والی بال فیڈریشن نے موجودہ اسٹیئرنگ کمیٹی کو ملک میں کھیل اور کھلاڑیوں کی ویلفیئر کا خیال رکھنے کا ٹاسک دیا ہے۔

عالمی گورننگ باڈی نے انڈیا میں اسٹیئرنگ کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔