گلوبل سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان، لاہور قلندرز سمیت 5 ٹیمیں شریک

Calender Icon جمعرات 23 اپریل 2026

ویسٹ انڈیز میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ(Global Super League) کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ٹورنامنٹ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا میں کھیلا جائیگا۔

ایونٹ میں پاکستان کی لاہور قلندرز سمیت پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی، آسٹریلیا سے پرتھ اسکارچرز، یو اے ای سے ڈیزرٹ وائپرز، امریکا سے سان فرانسسکو یونیکورن ایونٹ میں شامل ہیں۔

گلوبل سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان، لاہور قلندرز سمیت 5 ٹیمیں شریک
کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمیزون واریئرز بھی ایونٹ میں شریک ہیں۔

مزیدپڑھیں:پاکستان فٹبال میں ایک اور نئی تاریخ رقم

لاہور قلندرز 23 جولائی کو پرتھ اسکارچرز، 24 جولائی کو ڈیزرٹ وائپرز سے مقابلہ کرے گی۔

26 جولائی کو قلندرز کا مقابلہ گیانا اور 29 جولائی کو سان فرانسسکو سے ہوگا۔

ٹیبل پر پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ

دوسرے اور تیسرے نمبر کی ٹیم 31 جولائی کو کوالیفائر کھیلے گی، ایونٹ کا فائنل یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔