پی سی بی کی اپنی اوٹی ٹی سروس ‘پی سی بی لائیوکا آغاز برطانیہ میں دستیاب

Calender Icon جمعہ 10 اکتوبر 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا پہلا لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ’پی سی بی لائیو‘ کے نام سے لانچ کر دیا جس کا مقصد دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو براہِ راست میچز دیکھنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی پہلی او ٹی ٹی سروس ‘پی سی بی لائیو’ کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں یہ سہولت برطانیہ میں دستیاب ہے، جہاں شائقین لائیو۔ پی سی بی ۔ کام ۔ پی کے پر رجسٹریشن کر کے میچز دیکھ سکیں گے،،پہلی لائیو سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان نشر کی جائے گی، جبکہ اکتوبر کے آخر میں موبائل ایپ بھی لانچ کی جائے گی،،اس پلیٹ فارم پر پاکستان ٹیم کے تمام بین الاقوامی میچز، پی ایس ایل اور اہم ڈومیسٹک مقابلے براہِ راست دیکھے جا سکیں گے، کھلاڑیوں کے انٹرویوز، آرکائیوز اور دستاویزی فلمیں بھی دستیاب ہوں گی،،پی سی بی کی یہ پیشرفت ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ میں خود انحصاری کی جانب اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔