اسلام آباد میں سیرینا ہوٹل اور ریڈ زون کے اطراف عائد ٹریفک پابندیاں آج ختم کر دی گئی ہیں، جس کے بعد شہریوں کو آمد و رفت میں معمول کی سہولت میسر(traffic opend) آنا شروع ہو گئی ہے۔
حکام کی جانب سے اہلِ پاکستان، خصوصاً اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے صبر، تعاون اور ذمہ دارانہ رویے پر دلی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی تعاون کی بدولت مہمانوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور خطے میں امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد ملی۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے حکومت میں تبدیلی کے نام پر ملکی خزانے کو لوٹا گیا، احسن اقبال
حکام نے کہا کہ وہ ان مقاصد کے لیے پرعزم ہیں اور عوام کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے طلبگار بھی ہیں۔












اتوار 26 اپریل 2026 