بشریٰ انصاری کا فردوس جمال کو کرارا جواب

Calender Icon پیر 27 اپریل 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری(Bushra Ansari) نے ساتھی اداکار فردوس جمال کے متنازع بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی دوسرے فنکاروں کی تضحیک کا حق حاصل نہیں۔

بشریٰ انصاری جو چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کیریئر رکھتی ہیں، انہوں نے ایک وی لاگ میں فردوس جمال کے حالیہ بیانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ میں فردوس جمال کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن کسی کو بھی دوسرے فنکاروں کو برا بھلا کہنے کا حق نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں شاذ و نادر ہی کوئی اداکار کمزور ہوتا ہے، اس لیے ایسے بیانات دینے کی ضرورت نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ فردوس جمال کو اپنی سوچ اور ذہنی کیفیت کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ منفی رویہ ناصرف دوسروں بلکہ ان کے اپنے بچوں کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:صحیفہ جبار کے چھوٹے بالوں اور بولڈ لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

یاد رہے کہ فردوس جمال نے ایک پوڈکاسٹ میں مرحوم اداکاروں طلعت حسین، شفیع محمد، راحت کاظمی اور خیام سرحدی کے حوالے سے منفی تبصرے کیے تھے، جبکہ عابد علی مرحوم کی اداکاری پر بھی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ان میں سے کوئی اداکاری نہیں جانتا تھا۔

ان بیانات پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے شدید تنقید کی گئی، خاص طور پر اس لیے کہ جن فنکاروں پر تنقید کی گئی وہ اس دنیا میں موجود نہیں۔