اویس لغاری کی یورپی وفد کو توانائی اصلاحات پر بریفنگ، سرمایہ کاری کی دعوت

Calender Icon پیر 27 اپریل 2026

(europian delegation)اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان لغاری نے اسلام آباد میں یورپی یونین کے وفد کو پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت قومی گرڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کو ترجیح دے رہی ہے، جس کے تحت سمارٹ میٹرز کی تنصیب، ٹرانسمیشن نظام کی اپ گریڈیشن، بیٹری اسٹوریج سسٹمز کا انضمام اور پاور آلات کی مقامی تیاری پر کام جاری ہے۔

وزیر پاور نے کہا کہ حکومت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو بھی تیز کر رہی ہے اور اس میں یورپی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے اہم مواقع موجود ہیں۔

یورپی یونین کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت نے غیر مؤثر اور مہنگے آر ایف او پاور پلانٹس کی فروخت کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ تقریباً 7000 میگاواٹ مہنگی پیداواری صلاحیت منصوبے سے نکال کر 17 ارب ڈالر کی بچت بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کیا آپ کو معلوم ہے؟ پن کوڈ میں پن کن الفاظ کا مخفف ہے؟ جانیئے

وفد میں یورپی انویسٹمنٹ بینک کی ڈائریکٹر تھرایا تریمو اور پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر راموناس کاروبلیس سمیت دیگر حکام شامل تھے، جنہوں نے اصلاحاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان کے توانائی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔