عارفوالا، پیسوں کا معاملہ، گھر داماد نے ساس کے ٹکڑے کرکے دفنا دیا

Calender Icon پیر 27 اپریل 2026

عارف والا میں دل دہلا دینے والے واقعہ میں گھر داماد نے اپنی ہی ساس کو قتل کے بعد ٹکڑے کر کے صندوق میں ڈال کر کھیتوں میں دفن(murder of mother in law) کر دیا ، ملزم اپنی ساس سے چھ لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا تھا نہ دینے پہ سنگین قدم اٹھایا ۔

گاؤں دودھنہ دادیال 131ای بی تھانہ احمد یار میں اکرام نامی گھر داماد نے اپنی ساس بشری بی بی کے ٹکڑے کر کے لاش کو صندوق میں ڈال کر کھیتوں میں دفن کر دیا ،ملزم نے ساس کی گمشدگی کا ڈرامہ رچا کر اغواء کا مقدمہ بھی مقتولہ کے شوہر کی مدعیت درج کروا لیا ۔

شک گزرنے پہ پولیس نے اکرام کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تو اکرام نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ۔

ملزم نے بتایا کہ چھ ماہ قبل میری ساس نے چھ لاکھ روپے میں بھینس فروخت کی تو وہ پیسے میں نے کاروبار کے لیے مانگ لیے، ساس کے انکار پہ دو دن بعد میری بیوی کھیتوں میں کام کرنے کے لیے گئی تو پیچھے سے ساس کو قتل کر کے لاش کے ٹکرے کیے اور چھ لاکھ روپے چوری کرنے کے بعد لاش کوصندوق میں ڈال کر کھیتوں میں دفن کر دیا ۔

مزید پڑھیں:ای سی سی اجلاس، وزارتوں کیلئے فنڈز منظور، ہاکی ٹیم کیلئے 3کروڑ انعام کا اعلان

پولیس تھانہ احمد یار نے ملزم کی نشان دہی پہ کھیتوں سے صندوق برآمد کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔