کراچی: نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (pakistan stock exchange)میں کاروبار کا منفی رجحان رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر کاروبار کا منفی رجحان رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 0.7 فیصد کم ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 1174 پوائنٹس کم ہوکر 169497 پر بند ہوا ہے۔ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی رجحان
بازار میں 78 کروڑ شیئرز کے سودے 33 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن130ارب روپےکم ہوکر
18747 ارب روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم نے پی ایس ایل پلے آف میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت دیدی
ادھر جاپانی اورکورین اسٹاک مارکیٹوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ برطانیہ اور فرانس کے شیئر بازاروں میں دوران ٹریڈنگ کمی کا رجحان نظر آیا۔












پیر 27 اپریل 2026 