اداکارہ و لکھاری امر خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں فنکاراؤں کے ٹیلنٹ سے زیادہ ان کے خدوخال کو اہمیت دی جاتی ہے۔
امر خان نے حال ہی میں یوٹیوب پروگرام ’نیور مائنڈ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی، دوستی اور شوبز انڈسٹری کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
امر خان کا کہنا تھا کہ سچا دوست وہی ہوتا ہے جس کے ساتھ انسان بلاوجہ کی فضول باتیں بھی کرسکے، کیونکہ آج کے دور میں سوشل میڈیا نے دوستی کو دکھاوا بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو منہ والے سانپ سے بچنا آسان ہے لیکن دو منہ والے انسان سے بچنا بہت مشکل ہے، خاص طور پر شوبز انڈسٹری میں ایسے لوگوں سے واسطہ زیادہ پڑتا ہے۔
ان کے مطابق عام انسانوں کے دو چہرے ہوتے ہیں مگر اداکاروں کے سو چہرے ہوتے ہیں، وہ ظاہر کچھ اور کرتے ہیں لیکن حقیقت میں کچھ اور ہوتے ہیں۔
امر خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں کئی بار دوسری شادی کی پیشکشیں ہوچکی ہیں، لیکن انہوں نے کبھی کسی کی دوسری بیوی بننے کا خیال دل میں نہیں آنے دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ عورت اپنے پسندیدہ مرد کا جینا مشکل کردیتی ہے اور وہ بھی کسی کے ساتھ ایسا کرچکی ہیں، تاہم انہوں نے اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔
امر خان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں فنکاراؤں کے ٹیلنٹ سے زیادہ ان کے خدوخال کو اہمیت دی جاتی ہے۔
آخر میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ابھی ان کا کوئی سسرال نہیں، لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ان کے مستقبل کے شوہر میں رومانوی خصوصیات ضرور ہوں۔