کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، تعداد 9 ہو گئی

Calender Icon بدھ 29 اپریل 2026

کراچی میں منکی پاکس(Monkey Pox) کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، جس کے بعد مجموعی طور پر ابتک 9 افراد منکی پاکس کا شکار ہو چکے ہیں۔

کراچی کے سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال میں ایک اور مریض میں ایم پاکس کی تصدیق ہو گئی۔

اسپتال حکام کے مطابق مریض کی عمر 39 سال ہے جو پٹھان کالونی کا رہائشی ہے، متاثرہ شخص کو علاج کی تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں مجموعی طور پر اب تک 9 افراد منکی پاکس کا شکار ہوئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:بر وقت شادی کرنا زندگی کے توازن کیلئے اہم ہے: مہر النساء اقبال