بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کو انڈر ورلڈ کی جانب سے 5 کروڑ روپے بھتہ کی دھمکی کا انکشاف ہوا ہے۔
ممبئی کی کرائم برانچ کے مطابق ایک گینگ کی جانب سے رواں برس فروری اور اپریل کے دوران رنکو سنگھ کو 3 مرتبہ بھتے کی پرچیاں بھیجی گئی ہیں، ان سے 5 کروڑ روپے ادا کرنے کو کہا گیا۔
اس حوالے سے پولیس نے 2 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے، جن کے نام دلشاد اور نوید ہیں، دونوں ویسٹ انڈیز میں روپوش تھے جنھیں یکم اگست کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔
انھیں اس سے قبل مرحوم ایم ایل اے بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے پر بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
دوران تفتیش ان میں سے ایک ملزم نے ذاتی طور پر رنکو سنگھ کو فون کرکے بھتہ طلب کرنے کا اعتراف کیا ہے۔