لوگوں کو کم لاگت پر اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم

Calender Icon جمعرات 30 اپریل 2026

وزیرِ اعظم شہباز شریف (Shehbaz Sharif)نے کہا ہے کہ لوگوں کو کم لاگت پر اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیرِ ہاؤسنگ نے وزیرِ اعظم کو وزارت کی جانب سے کم لاگت رہائشی منصوبوں پر پیشرفت اور لوگوں کو اپنے گھر کے حصول کیلئے رعایتی قرضوں کی فراہمی کے منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا.۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ لوگوں کو کم لاگت پر اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزیدپڑھیں:اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی متعدد کشتیاں قبضے میں لے لیں

وزیرِ اعظم نے وزارت کے اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔