وزیراعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مؤثر ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جو ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما Khawaja Ahmad Hassan سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کا عالمی مقام بلند کر دیا ہے اور اس کی سفارتی کوششوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی و پی ایس ایل انتظامات پر تبادلہ خیالمزید پڑھیں؛
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بین الاقوامی کشیدگی میں پاکستان کی مداخلت اور ثالثی نے نہ صرف جنگ کے پھیلاؤ کو روکا بلکہ بے شمار انسانی جانوں کو بھی بچایا۔ اس موقع پر خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ مسلم اُمہ کو وزیراعظم اور قومی قیادت پر فخر ہے، اور آج پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی سطح پر عزت میں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے اہم ثالثی کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہوئی، جبکہ اب بھی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے عمل میں پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔












ہفتہ 2 مئی 2026 