ایران کی نئی تجاویز کا جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ

Calender Icon اتوار 3 مئی 2026

امریکی صدر ٹرمپ(Donald Trump) نے کہا ہے کہ انہیں ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں جن کا وہ جلد ہی جائزہ لیں گے۔ یہ سوچ نہیں سکتے کہ ایران کی تجاویز قابل قبول ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایران کی ناکہ بندی ایک دوستانہ ناکہ بندی ہے۔ یہ بھی کہا کہ ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑی قیمت ادا نہیں کی۔

مزیدپڑھیں:معرکۂ حق کوایک سال مکمل،قوم اورافواج کالازوال اتحادمزید مستحکم

انہوں نے کہا کہ ایران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے۔ کانگریس میں ڈیموکریٹ ارکان اور کچھ ری پبلکن ارکان جنگ کی منظوری لینے کا مسئلہ اٹھا کر ہماری مذاکرات کی صلاحیت محدود کرنا چاہتے ہیں۔

جرمنی سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جرمنی سے پانچ ہزار سے کہیں زیادہ فوجی واپس بلائے گا۔