پشاور زلمی(Peshawar Zalmi) پانچویں بار ’ پی ایس ایل ‘ فائنل کھیل رہی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی اتوار 3 مئی 2026ء کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں حیدرآباد کنگز مین کے خلاف فائنل کھیلنے میدان میں اترے گی، تو یہ ان کا پانچواں فائنل ہوگا۔
پشاور زلمی چار سال بعد فائنل میں پہنچی ہے، 2017ء میں پشاور زلمی نے شاہد خان آفریدی کی قیادت میں فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا لیکن دبئی میں کھیلے گئے ایلیمنٹر میں ہاتھ زخمی ہونے کے باعث شاہد آفریدی فائنل نہ کھیل سکے اور 5 مارچ 2017ء کو قذافی اسٹیڈیم میں ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز سے شکست دے کر چیمپئین بنی تھی۔
مزیدپڑھیں:ایران جنگ میں اسرائیل نے امارات کو جدید لیزر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا، ٹیلیگراف کا دعویٰ
2018ء میں پشاور زلمی دوسری بار فائنل میں پہنچی، لیکن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 25 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹیڈ نے 3 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔
17 مارچ 2019ء کو پشاور زلمی نے تیسرا فائنل کھیلا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 وکٹ سے فتح حاصل کی۔
پشاور زلمی نے چوتھی اور آخری بار پی ایس ایل فائنل شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا تھا، جہاں ملتان سلطانز نے اسے 24 جون 2021ء کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔












اتوار 3 مئی 2026 