پاکستان ٹیسٹ ٹیم(Pakistan Test Team) ہفتہ کی شب کراچی سے ڈھاکا روانہ ہوگئی۔
قومی ٹیم بنگلا دیش سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی،پہلا ٹیسٹ میچ آٹھ مئی سے میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔
دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025–27 کا حصہ ہوں گے،16 رکنی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد عباس، حسن علی، خرم شہزاد، ساجد خان، نعمان علی، غازی غوری، اذان اویس، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ فضل اور عماد بٹ شامل ہیں،غازی غوری، اذان اویس، عبداللہ فضل اور عماد بٹ ریزرو کھلاڑی ہیں۔
مزیدپڑھیں:عائزہ خان پر فوٹو شوٹ میں لباس کے انتخاب پر مداحوں کی سخت تنقید
سابق قومی کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ، عمر گل بولنگ کوچ اور اسد شفیق بیٹنگ کوچ ہیں۔












اتوار 3 مئی 2026 