عالمی تیل تنظیم اوپیک پلس کے سات رکن ممالک نے تیل کی پیداوار (oil production)میں بڑھانے کا اعلان کردیا۔
یواے ای کی علیحدگی کے بعد اوپیک پلس اجلاس میں رکن ممالک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ 88ہزار بیرل اضافہ کا اعلان کردیا۔ تیل کی پیداوار میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق جون سے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق فیصلہ عالمی تیل منڈی کے استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کے تحت کیا گیا، اقدام کا مقصد مارکیٹ میں توازن برقرار رکھنا اور رسد و طلب کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔
.تیل کی پیداوار میں اضافہ شریک ممالک کو تیل کی کمی پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گا.
مزید پڑھیں:اسلام آباد، پاکستانی ٹینس پلیئر محمد شعیب نے آئی ٹی ایف فیوچرز ٹائٹل جیت لیا
اوپیک پلس اجلاس میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان شریک ہوئے۔












اتوار 3 مئی 2026 