فرانسیسی صدر میکرون نے سیبسٹیئن لیکورنو کو دوبارہ وزیراعظم مقرر کردیا

Calender Icon ہفتہ 11 اکتوبر 2025

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے حال ہی میں مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والے سیبسٹیئن لیکورنو کو دوبارہ وزیراعظم مقرر کردیا ہے جس کے اُنہیں نئی کابینہ کی تشکیل کا کام بھی سونپ دیا گیا ہے۔

39 سالہ سیبسٹیئن لیکورنو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ، “انہوں نے یہ ذمہ داری ایک ”فرض کی خاطر“ قبول کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ہمیں سیاسی بحران کا خاتمہ کرنا ہوگا۔“

لیکورنو نے وعدہ کیا کہ وہ سال کے اختتام تک فرانس کو بجٹ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مالیاتی صورتحال کی بحالی ہمارے مستقبل کی ترجیح ہے۔


لیکورنو کی دوبارہ تقرری پر فرانس بھر میں تنقید کا طوفان اُمڈ آیا ہے۔

فرانس میں انتہا پسند دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی کے رہنما جورڈن بارڈیلا نے اسے ”برا مذاق“ قرار دیا اور اعلان کیا کہ وہ نئی کابینہ کو فوراً ہٹانے کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے سیبسٹیئن لیکورنو چند روز قبل ہی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ صدر میکرون نے گزشتہ ماہ لیکورنو کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ لیکورنو دو سال سے بھی کم عرصے میں فرانس کے پانچویں وزیر اعظم ہیں۔