اسلام آباد، پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں خطےکی غیریقینی صورتحال کے باوجود اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع وزارت تجارت (ministry of commerce)کا موقف
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق اپریل2026 میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 22.81 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر اپریل میں پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات11 فیصد بڑھ گئیں۔
وزارت تجارت کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں1.48 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی 2025 تا اپریل2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات 15ارب7 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات14ارب 85 کروڑ ڈالر تھیں۔
ذرائع وزارت تجارت نے بتایاکہ اپریل میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 49 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں، پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات اپریل 2025 میں ایک ارب 22 کروڑ ڈالر تھیں۔
مزید پڑھیں:گیس بحران، حکومت کابڑا ایکشن پلان، شعبہ توانائی میں اصلاحات کا فیصلہ
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات مارچ 2026 میں ایک ارب 35 کروڑ ڈالر تھیں۔












منگل 5 مئی 2026 