گلگت بلتستان، معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ، عوام سڑکوں پر، افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے

Calender Icon منگل 5 مئی 2026

گلگت بلتستان میں معرکۂ حق (markah haq annual day)کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر مختلف شہروں میں ریلیاں اور تقریبات منعقد کی گئیں، جہاں عوام نے افواجِ پاکستان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

گلگت میں تعلیمی اداروں، سماجی و سیاسی تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں جو یادگار چوک پر مرکزی تقریب میں تبدیل ہو گئیں۔ شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں افواجِ پاکستان نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی مثالیں قائم کیں۔

مقررین نے کہا کہ معرکۂ حق قومی اتحاد اور قربانیوں کی علامت ہے، جبکہ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

مزید پڑھیں:کور کمانڈرز کانفرنس، انسداددہشتگردی اور قومی سلامتی پر دو ٹوک مؤقف، آئی ایس پی آر

شرکاء نے پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے لگا کر اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کیا۔